Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Now Reading:

ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات کی اندرکی خبرسامنے آگئی ہے۔

سابق صدرآصف علی زرداری سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اندرونی کہانی بول نیوزنے حاصل کرلی ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رہنماؤں نے آصف زرداری کوتحریری معاہدے سے متعلق یاددہانی کرائی۔ ملاقات میں ایم کیوایم نے شہری سندھ میں بلدیاتی افسران، بیوروکریسی سمیت ایڈمںسٹریٹر کراچی کے عہدے دینے پربھی بات کی ہے۔

ایم کیوایم نے سندھ کابینہ میں شمولیت سے متعلق وزارتوں کا معاملہ حل کرنے پرزوردیا، جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی وحیدرآبادکے لیے نئے بجٹ میں خصوصی فنڈزمختص کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ حکومت میں ایم کیو ایم پاکستان کی شمولیت اورصوبائی محکموں کے قلمدان، گورنرسندھ کی تقرری، بلدیاتی قوانین میں ترمیم سمیت میئرکواختیارات دینے سے متعلق مسودہ پربھی مشاورت کی گئی۔

Advertisement

ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کی سندھ حکومت میں شمولیت سے صوبے میں عوامی خدمت اورترقی کا عمل تیزہوگا، پیپلزپارٹی تمام جماعتوں کے مینڈینٹ کا احترام کرتی ہے، ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی وسیع ترقومی اورملکی مفاد میں تعاون جاری رکھیں گی۔

ملاقات میں ایم کیوایم رہنماؤں نے تمام ترحقائق کی روشنی میں کراچی اورحیدرآباد سمیت شہری سندھ کے مسائل حکم راں جماعت کے سامنے رکھے، ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، بلدیاتی انتخابات اور بلدیاتی ایکٹ پربھی تبادلہ خیال کیا گیاجب کہ سابق صدرآصف علی زرداری نے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کوتحریری معاہدے پرمکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر