پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور صف اول کے اداکار زاہد احمد کا کہنا ہےکہ معیاری فلم ناظرین کو اپنی جانب خود متوجہ کرلیتی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے سینما گھروں میں مقامی فلموں پر غیر ملکی کو ترجیح دیے جانے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
زائد احمد نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ایک معیاری فلم اپنے ناظرین کو اپنی جانب خود متوجہ کر لے گی، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کے مقابلے میں اور کیا ریلیز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ بس، اپنے معیار کو بہتر کرنے پر توجہ دیں جیسا کہ پہلے ہی ہم اپنے معیار میں کافی بہتری لاچکے ہیں ۔
زاہد احمد نے مزاحیہ انداز میں مزید لکھا کہآئیے، ان عجیب سے ڈاکٹروں کو اپنا کام روکنے نہ دیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
دوسری جانب اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہےکہ لوکل سینما کو سپورٹ کرنے کے لیے عوام سے 900 روپے ایک ٹکٹ کے مانگنا صحیح بات نہیں۔
اداکارہ منشا پاشا نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ابھرتی ہوئی ہر انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے، بدقسمتی سے وہ فلمیں جن کا موضوع لوگوں کو سوشل میڈیا پر اچھا لگتا ہے ان کو بند کردیا جاتا ہے لیکن کمرشل فلمیں سینما تک پہنچ جاتی ہیں مگر پھر ان کو محدود اسکرینز یا کم شوز جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Asking audiences to support local cinemas at rs 900/ticket isn’t fair.
Nascent industries have always needed the help of governmental bodies in order to come into their own. Unfortunately, local movies with Twitter-approved ‘good’ content are banned and commercial films that https://t.co/Iw92c0VZFV— Mansha Pasha (@manshapasha) May 9, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
