دار چینی میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کے اندر مضرصحت اجزا کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں اور ایسے مالیکیولز کی پیداوار روکتے ہیں جو جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
دار چینی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
دار چینی ملا دودھ پینے سے کیا حیرت انگیز نتائج ظاہر ہوسکتے ہیں
دار چینی میں موجود کمپاونڈ بہت سی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھر پور ہوتے ہیں جو صحت اور خوبصورتی دونوں کے لیے ہی فائدہ مند ہیں، ویسے تو دارچینی ایک اچھی دوا ہے لیکن اسے دودھ کے ساتھ ملا کر پینا اور بھی فائدہ مند ہے۔
دار چینی والا دودھ کئی بیماریوں میں مفید ہے ، دار چینی والا دودھ بنانے کے لیے ایک کپ دودھ میں آدھا چمچ دار چینی پاوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اس دودھ پینے کا کوئی نقصان نہیں لیکن پھر بھی پینے سے پہلے احتیاطاً ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔
دار چینی والا دودھ پینے کے فوائد:
نظام ہاضمہ کی بہتری:
اگر آپ کا نظام انہضام اچھا نہیں توآپ کئی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں اس کے لیے دار چینی والا دودھ پینا آپ کے لیے انتہائی مفید رہے گا یہ قبض ختم کر کے گیس کا مسئلہ بھی حل کرنے کا کام کرتا ہے۔
بلڈ شوگرکنٹرول کرنےکے لیے:
دار چینی میں کئی ایسے کمپاونڈ پائے جاتے ہیں جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں، خاص طورپر ٹائپ ٹو ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔
بے خوابی کا مسئلہ بھی حل کرے:
اگر آپ کو نیند یا بے خوابی کا مسئلہ ہے یا پھررات بھی کروٹیں بدلتے ہیں تو دارچینی والا دودھ پینا آپ کے لیے بہت فائدہ مند رہے گا سونےسے پہلے ایک گلاس دارچینی والا دودھ پی لیں اس سے آپ کو اچھی نیند آجائے گی۔
خوبصورتی بڑھانے کے لئے:
خوبصورت بالوں اور جلد کے لیے دار چینی والا دودھ پینے سے بالوں اور جلد سے منسلک تقریباً ہر مسئلہ دور ہو جاتا ہے اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد اوربالوں کوانفیکشن سے محفوظ رکھ کر ان کی بہتر نشونما کرتا ہے۔
مضبوط ہڈیوں کے لیے:
ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے لوگ سالوں سے دار چینی دودھ کا استعمال کرتے آرہے ہیں اس دودھ کے باقاعدہ استعمال سے گٹھیا کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
