Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان اقوام متحدہ کو لکھا گیا خط واپس لیں، طاہر اشرفی کا مطالبہ

Now Reading:

عمران خان اقوام متحدہ کو لکھا گیا خط واپس لیں، طاہر اشرفی کا مطالبہ

مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان شیری مزاری کو کہیں جو اقوام متحدہ کو توہین مذہب پر خط لکھا اسے واپس لیں۔

چیئرمین جمعیت علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے واقعے میں گالی گلوچ جس طرف سے بھی ہو، زندہ باد یا مردہ باد کا نعرہ ہو اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعتہ المبارک کے روز تمام مساجد میں مسجد نبویﷺ کے معاملے پر خصوصی بات کی جائے گی، افطار کے وقت بھی نعرہ بازی ہوتی رہی، شہبازشریف کے لئے روزہ کو کھولا گیا تو مسجد کے اندر بھی نعرے بازی ہوتی رہی۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کاش مسجد نبوی کے باہر نعرے بازی ہو رہی ہوتی یہ تو منظم واقعہ ہے، عمران خان اور ان کی جماعت مسجد نبویﷺ کے واقعے کی بھرپور مذمت کریں، وہ حرمت رسولﷺ کی بات کرتے ہیں۔

چیئرمین جمعیت علماء کونسل نے کہا ہے کہ توہین مذہب کے حوالے سے شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کو جو خط لکھا وہ افسوسناک ہے، کیا یہ بیرونی مداخلت نہیں ہے، براہ راست خط لکھ کر نقطہ نظر واضح ہوجاتا ہے کہ توہین مذہب توہین رسالت کا غلط استعمال ہوتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور وزیر داخلہ سے واضح بات کی کہ کوئی مقدمہ سیاسی و ذاتی مخالفت پر توہین مذہب پر نہیں ہونا چاہیے، ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں توہین مذہب کے قانون کی پہرے داری کی ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مقدس قانون کے خلاف کمپئین قابل قبول نہیں ہوگی، عمران خان شیری مزاری کو کہیں جو اقوام متحدہ کو توہین مذہب پر جو خط لکھا اسے واپس لیں۔

چیئرمین جمعیت علماء کونسل نے کہا ہے کہ آپ نظریاتی کونسل علماء بورڈ اور کسی عدالت میں توہین مذہب کے معاملے پر نہیں لیکن خط مداخلت کے لئے اقوام متحدہ کو لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ مسجد نبویﷺ میں ہوا، کاش نہ ہوتا ادھر بھی بے ہودگی پر کارروائی ہوئی، اسی دن شہباز شریف کو سعودی عرب کو کہا کسی بے گناہ یا مزدور کو گرفتار نہیں کیاجانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر