Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی تیز ترین مرچیاں ایک ساتھ کھانے کا نیا ریکارڈ قائم

Now Reading:

دنیا کی تیز ترین مرچیاں ایک ساتھ کھانے کا نیا ریکارڈ قائم

شاید آپ کو یقین نہ آئے کہ دنیا کی ہولناک اور تیزترین مرچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد کھانے کا ایک نیا ریکارڈ کیلیفورنیا کے ایک شخص نے قائم کیا ہے۔ جبکہ عام افراد اس مرچی کا ایک ٹکڑا بھی نہیں کھاسکتے۔

گریگری فوسٹر نے 8.72 سیکنڈ میں  کیرولائنا ریپر نامی تین مرچیاں کھائیں جو عام حالات میں ممکن ہی نہیں ہے۔ اگرچہ انہوں نے مجموعی طور پر 6 مرچیاں کھائی تھیں لیکن پہلی تین مرچیوں کو ایک نئے ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

گریگری نے یہ ریکارڈ سان ڈیاگو میں واقع سی پورٹ شاپنگ سینٹر میں انجام دیا جہاں انہیں دیکھنے کے لیے بہت سے تماشائی بھی موجود تھے۔

Advertisement

اس سے قبل مائیک جیک نامی ایک شخص نے 9.72 سیکنڈ میں ایسی ہی تین مرچیاں کھائی تھیں اور گریگری نے اس ریکارڈ کو ایک سیکنڈ سے توڑا ہے جو اب کافی برس تک بطور ایک ریکارڈ قائم رہے گا۔

واضح رہے کہ عام مرچیوں کی شدت کو اسکویلی ہیٹ یونٹس (ایس ایچ یو) کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ عام مرچیوں کا ایس ایچ یو 2500 سے 8000 تک ہوسکتا ہے جبکہ کیرولائنا ریپر کی ایس ایچ یو شدت 1,641,183 تک ہوتی ہے جسے زبان پر رکھنا بھی محال ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فطرت کی یہ سب سے تیزترین مرچ بھی ہے۔

کیرولائنا ریپر مرچ زبان پر رکھنا بھی محال ہوتا ہے اور اسے کھانے والے کئی افراد جلن کی شدت سے چیخنے لگتے ہیں، قے کردیتے ہیں اور بار بار پانی مانگتے ہیں۔ ایسے افراد کو ہسپتال بھی لے جایا جاتا ہے۔ اس کا ایک اور خوفناک اثر شدید دردِ سر کی صورت میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر