Advertisement
Advertisement
Advertisement

نقیب اللہ قتل کیس؛ فاضل جج کی مدت ملازمت ختم ہونے کی وجہ سے کیس کا ٹرائل رک گیا

Now Reading:

نقیب اللہ قتل کیس؛ فاضل جج کی مدت ملازمت ختم ہونے کی وجہ سے کیس کا ٹرائل رک گیا
نقیب اللہ قتل کیس

مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس سے بری

نقیب اللہ قتل کیس  کی سماعت کرنے والے فاضل جج کی مدت ملازمت ختم ہونے کی وجہ سے کیس کا ٹرائل رک گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جج کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد متعلقہ اے ٹی سی میں دوسرا جج تعینات نہیں کیا جاسکا۔

نقیب اللہ قتل کیس کی آخری بار سماعت بارہ مارچ کو ہوئی تھی جبکہ ملزمان کے بیان اور وکلا کے حتمی دلائل ہونا باقی ہیں۔

واضح رہے کہ نقیب اللہ سمیت چار افراد کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا تھا جبکہ کیس میں چار مرکزی ملزم پولیس اہلکار مفرور ہیں۔

مقدمے میں سابق ایس ایس بھی راؤ انوارسمیت دیگر ضمانت پر ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کراچی کی عدالت میں مبینہ پولیس مقابلے میں ارسلان محسود کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ارسلان محسود قتل کیس میں انٹیلی جنس اہلکار توحید اور اس کا دوست عمیر نامزد ہیں۔

ملزمان توحید اورعمیر نے فائرنگ کرکے دسمبر 2021 کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ارسلان محسود کو قتل کردیا تھا۔

پولیس اہلکاروں نے واقعے کو پولیس مقابلے کا جھوٹا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

قادرمندوخیل ایڈووکیٹ وکیل مدعی مقدمہ کے مطابق کیس میں تین عینی شاہد موجود ہیں۔

Advertisement

وکیل مدعی مقدمہ کا مؤقف ہے کہ ملزم اعظم گوپانگ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ضمانت نہ دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر