Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ آپسی اختلافات بھلا کر عام آدمی کے مسائل کو حل کریں’

Now Reading:

‘سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ آپسی اختلافات بھلا کر عام آدمی کے مسائل کو حل کریں’
چوہدری شجاعت

سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ آپسی اختلافات بھلا کر عام آدمی کے مسائل کو حل کریں۔

گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ  آج کل ہمارے خاندان میں اختلافات  کی جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ، ایسی باتیں کرنے والوں کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ انہیں ہدایت دے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جو لوگ سیاسی طور پر ہمارے خاندان میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں وہ ناکام ہونگے، ایسے  لوگ منہ کی کھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک گھر میں چار خاندان کے بھائی ہوں تو ان کی اولاد میں اختلاف ہونا قدرتی بات ہے ان کو سمجھا کے راہ راست میں لانا بڑوں کا کام ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ آپسی اختلافات بھلا کر عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دیں، ہم ظالموں کا ساتھ نہیں دیں ہم سے جو بھی غلطی ہو گی ہم اس کا ازالہ کریں گے۔

Advertisement

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ گالی گلوچ کے کلچر کو ختم کرنا چاہیے اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کو کوئی جواب نہ دیا جائے وہ اس کا صلہ اللہ سے پائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزبروز مہنگائی میں اضافہ  ہو رہا ہے ایسے عناصر کی  نشاندہی کرنا ہو گی جو اپنے ذاتی فائدے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر