پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی ) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان، وزیراعظم کے عہدے کے لئے مس فٹ ہیں۔
پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے احتساب عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کے پاس آج اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، اس کو گلی کا کونسلر کی نہیں بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے سے پہلے ہیرو تھے، اب اندر کا عمران باہر آچکا ہے، یہ جو کچھ کررہے ہیں پہلے ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں آرمی چیف ،جج سب خود ہی ہیں، وہ کہتے ہیں نام کے لوگ بھرتی کرلو باقی میں سب کچھ ہی ہوں، عمران خان جب کسی سے بات نہیں کرتے تھے، اداروں کو ملک چلانے کے لیے بات کرنا پڑتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ دینے والا نے اب نیا نعرہ لگا کررہے، توشہ خان اور فرح گوگی کا دفاع کیا جارہا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں تھی 4 سالوں میں ان کا کوئی کارنامہ نہیں بتاسکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے دور حکومت میں عمران خان 8 بار کراچی آئے ہر بار الگ الگ بیانات دیئے، انہوں نے حکومت بچانےکیلئےپیپلزپارٹی کوچھٹی دے رکھی تھی کیونکہ ان کو پتہ تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہوگئے تو ان کی حکومت چلی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے زرداری کو پیغام بھجوایا تھا کہ ن لیگ چھوڑ کر ہمارے ساتھ حکومت بنائیں، اگر پیپلزپارٹی مان جاتی تو زداری بھی امر بالمعروف ہوجاتے۔
انہوں نے کہا کہ آخری بار کراچی ہم نے بنوایا تھا، اب کراچی بیمار ہے کوئی اور ڈاکٹر نہیں اس کے لئے ہم ہی اچھے ڈاکٹر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
