
موٹروے پولیس نے ایک بار پھر عظیم مثال قائم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے دوران گشت مستونگ کے علاقے میں بروقت مدد فراہم کرنے کی عظیم مثال قائم کر دی۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایک حاملہ خاتون اپنے گھر کے چند افراد کے ساتھ سڑک کنارے پریشانی کے عالم میں مدد کے انتظار میں بیٹھی تھی، آفیسران کی بروقت مدد فراہم کرنے سے خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ نزدیکی اسپتال سے لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کو فوری طور پر موقع پر پہنچایا گیا اور اسکے بعد دونوں کو شہید غوث بخش اسپتال مستونگ شفٹ کردیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر افیسران نے موقع پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے اور متاثرہ خاتون کے تقدس و احترام کا انتہائی احسن طریقے سے خیال رکھا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ آئی جی موٹروے نے اپنے افیسران کو اس شاندار کارکردگی پر شاباش بھی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News