
سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سری لنکا ویمن ٹیم کے کوچ ہشان تلکارتنے نے پاکستانی لیجنڈ بلے باز جاوید میاں داد سے کراچی میں ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہشان تلکارتنے نے سابق پاکستانی کپتان سے اُن کے گھر جاکر ملاقات کی۔
اس ملاقات میں سری لنکن ویمنز ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور ٹرینر بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور جاوید میاں داد کے بھانجے فیصل اقبال بھی موجود تھے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1531326585579659265?cxt=HHwWgoCzidLarsAqAAAA
جاوید میاں داد اور ہشان تلکارتنے نے اس ملاقات میں اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہشان تلکارتنے کی جاوید میانداد سے ملنے کی خواہش
Crossed off his bucket list 🪣📃✔
🇱🇰 Women's team head coach Hashan Tillakaratne catches up with his batting hero Javed Miandad and receives a special souvenir 🙌 pic.twitter.com/XRUV60D3lz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 30, 2022
واضح رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان ہشان تلکارتنے نے لیجنڈری کھلاڑی جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News