 
                                                                              آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کی عالم اسلام کے لیے بڑی خدمات تھیں۔
قائم مقام گورنر آغا سراج درانی اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے یو اے ای قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے تعزیت کی۔
اس موقع پر قائم مقام گورنر آغا سراج درانی اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آغا سراج درانی اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے یو اے ای قونصلیٹ میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے کہا کہ مرحوم کی عالم اسلام کے لیے بڑی خدمات تھیں، مرحوم نے یو اے ای کی ترقی خاص طورپر معاشی بحران کے دنوں بڑا کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر اور ابو ظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے ہیں۔
اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور کی جانب سے ابو ظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزارت کی جانب سے جاری اعلان میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس دوران متحدہ عرب امارات کے قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے جب کہ یو اے ای کی تمام وزارتوں اور اداروں میں کام آج سے ہی روک دیا گیا ہے جبکہ وفاقی اور مقامی اداروں میں بھی کسی قسم کا کام نہیں کیا جائے گا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 