
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں نوجوانونں کے لئے خصوصی پروگرام کا آغاز کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نوجوانوں اور کھیل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر اجلاس منقعد ہوا۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لئے بجٹ میں خصوصی پروگرام شروع کر رہی ہے۔
انہوں نے کہ پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کو فنی تربیت اور اسٹارٹ اپ ماحول کو ترقی دینے کے منصوبوں کو شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے اسپورٹس کے منصوبے تباہ کئے، ملک میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر اسپورٹس کمپلیکسز تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اولمپک کھیلوں میں ناقص کارکردگی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جواب طلبی ہونی چاہیئے۔
اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ عالمی اولمپک ایسو سی ایشن کے تعاون سے سپورٹس فیڈریشنوں میں شفافیت لائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News