
پی او اے منجمنٹ کمیٹی فار اسپورٹس کے زیر اہتمام ٹور ڈی لاہور اوپن سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 60 کلو میٹر طویل سائیکل ریس میں ملک بھر سے 65 سائیکلسٹوں نے حصہ لیا ، سائیکل ریس پنجاب اسٹیڈیم سے شروع ہو ئی ، کینال روڈ اور مال روڈ بھی روٹ میں شامل تھے۔
لاہور کے حارث علی نے ٹور ڈی لاہور اوپن سائیکل ریس جیت لی، حارث علی نے مقررہ فاصلہ 1 گھنٹہ 57 منٹس اور 24 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ واپڈا کے مبشر علی دوسرے اور آرمی کے حبیب اللہ تیسرے نمبر پر رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News