Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا زہرہ کیس میں نیا موڑ، نئی ویڈیو نے لوگوں کو کشمکش میں ڈال دیا

Now Reading:

دعا زہرہ کیس میں نیا موڑ، نئی ویڈیو نے لوگوں کو کشمکش میں ڈال دیا

دعا زہرہ کیس دن بدن ایک نیا رخ اختیار کرتا جارہا ہے، ایک طرف والدین کو خدشہ ہے کہ ان کی بیٹی غلط ہاتھوں میں چلی گئی ہے تو دوسری جانب دعا زہرہ کے بیانات سامنے آرہے ہیں کہ اسے تنگ نہ کیا جائے، وہ اپنی مرضی سے گئی ہے اور خوش ہے۔

لیکن اس بار جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ واقعی دعا زہرہ خوش ہے۔

حالیہ ویڈیو میں دعا کو اپنے شوہر ظہیر اور سسرالیوں کے ہمراہ سالگرہ مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دعا کیک کاٹ رہی ہے اور جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ خوش نظر آرہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے والوں نے دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر یہ سوال بھی پوچھا کہ کیا واقعی یہ خوش ہیں یا پھر ویڈیو زبردستی یہ دکھانے کے لیے بنوائی گئی ہے کہ دعا اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہے۔

Advertisement

بظاہر ویڈیو میں ظہیر اور اس کے گھر والے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ آج سے 2 دن قبل قانون نافذالے اداروں نے نکاح خواں کو گرفتار کیا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ نکاح جھوٹا ہے۔

ساتھ ہی دعا کے والد نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بیٹی مشکل میں ہے، اس کو پھنسایا جا رہا ہے۔

کیس میں فی الحال کوئی بھی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی کیونکہ مزید تفتیش جاری ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد از جلد اس کیس کے تمام پہلوؤں کو حل کیا جائے گا اور مجرموں کو سزا دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر