Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھلاڑیوں کی جانب سے مدرذ ڈے کے موقع پر ماؤں کے لئے خصوصی پیغامات

Now Reading:

کھلاڑیوں کی جانب سے مدرذ ڈے کے موقع پر ماؤں کے لئے خصوصی پیغامات

دنیا کے کرکٹرز نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر جا کر اپنی ماؤں کے لیے پیار بھرے پیغامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 میں، ہم نے کچھ دل کو چھو لینے والے لمحات دیکھے جب پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اپنی نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ گراؤنڈ میں آئیں۔

اب مدرز ڈے کے موقع پر دنیا بھر کے کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر اپنی ماؤں کے لیے کچھ دلی خواہشات پوسٹ کی ہیں، جس میں ان کی کاوشوں کے لیے تمام ماؤں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

سابق بھارتی لیجنڈی بلےباز سچن ٹنڈولکر نے لکھا کہ ہمیں دنیا میں ہزار پریشانیاں ہو سکتی ہیں لیکن ہماری ماں کی اصل پریشانی پھر بھی رہے گی کہ ہمیں وقت پر کھانا ملا یا نہیں ایسی ہوتی ہے ماں کی محبت!

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے لکھا کہ تمام ماؤں کے لیے ڈھیروں پیار اور خوشیاں،آپ کی طاقت بے مثال ہے۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے لکھا کہ جب میں ماں بنی تو مجھے ماں کی اہمیت کا زیادہ احساس ہوا، میری سب سے بڑی خیر خواہ، وکیل، دوست، ساتھی، استاد اور بہت کچھ ہونے کے لیے امّی کا شکریہ۔

جویریا خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ مہینے پہلے، میری والدہ میرے ساتھ پریکٹس سیشن میں گئیں منصوبہ یہ تھا کہ جب میں مشق کروں گی تو وہ چہل قدمی کریں گی لیکن جو شخص میری مدد کرنے والا تھا وہ نہیں آیا تو میری ماں نے چلنا چھوڑ دیا اور میری مدد کرنے لگیں۔

زمبابوے کے سابق فاسٹ بولر مپومیلیلو نے بھی مدرذ ڈے کے موقع پر ماں سے محبت کا اظہار کیا۔

Advertisement

جنوبی افریقن خاتون کھلاڑی ماریزانے کپ نے بھی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماؤں کو خڑاج عقیدت پیش کیا۔

Advertisement

آسٹریلوی خاتون کھلاڑی  نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  آپ سب سے ناقابل یقین ماں ہیں ،ہم دونوں بہت خوش قسمت ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر