
چولستان میں خشک سالی کے باعث 3 ہزار سے زائد جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چولستان میں خشک سالی سے مرنے والے جانوروں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔
تین اضلاع بہاولپور،بہاولنگر اور رحیم یار خان میں مرنے والے جانوروں کی تعداد تین ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بہت سے جانور چولستان کی چراگاہوں کی طرف گئے تھے اور واپس نہیں آئے۔
مقامیوں نے بتایا کہ ان جانوروں کے مرنے جانے کا خدشہ ہے جبکہ حکومت صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے۔
مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ سرکاری اہلکار نے مخص علاقہ بنایا ہوا ہے جہاں پر فوٹو سیشن کروا کر واپس چلے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News