Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف بہت جلد پاکستان واپس آرہے ہیں، عابد شیر علی

Now Reading:

نوازشریف بہت جلد پاکستان واپس آرہے ہیں، عابد شیر علی

عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ نوازشریف بہت جلد پاکستان واپس آرہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر واپس لوٹنا میرے لیے باعث خوشی ہے، جے آئی ٹی کے ذریعے فیصلے کروا کر بیرونی سازش کا ساتھ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دورحکومت میں بجلی سستی،غریب کو روزگار میسر تھا، اربوں روپے کی ٹرانسمیشن لائنز بچھا کر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا، ساڑھے تین سال تک اقتدار میں رہنے والے عمران خان نے عوام کے لیے کیا کچھ کیا؟

عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے پیٹرول، آٹا، گھی، چینی اور ادویات کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچایا، توشہ خانے کی چیزیں بیچنے والوں نے دنیا بھر میں ہمارا مذاق بنوایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کو لوٹنے والی فرخ گوگی کو عمران خان نے ملک سے فرار کروا دیا، پاکستان کو تباہی سے بچانے کے لیے تحریک عدم اعتماد لیکر آئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ووٹ کی عزت کے لیے لڑے، کرسیوں کا کوئی لالچ نہیں، شاہد خاقان عباسی پر جھوٹے کیس بنائے گئے، انہوں نے کرپشن سامنے آنے پر وزراء کو ہٹانے کے بعد این آر او دیکر فرار کروا دیا۔

عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے پر عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی، کیا چینی اور آٹا نواز شریف مہنگا کرکے گئے، نوازشریف بہت جلد پاکستان واپس آرہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آنے والا الیکشن میاں نواز شریف کی نگرانی میں لڑیں گے، انہوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا، معیشت کا دیوالیہ نکال دیا، حکومت پنجاب نے آج آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں کو کم کرکے عوام کو ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بھی کے پی کے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لاکرعوام کو ریلیف فراہم کریں، آج پاکستان واپس پہنچ کر جو خوشی محسوس ہوئی بیان نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر