Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بھر میں نقل مافیا کا راج، صوبائی وزیر تعلیم نے اہم فیصلہ لے لیا

Now Reading:

سندھ بھر میں نقل مافیا کا راج، صوبائی وزیر تعلیم نے اہم فیصلہ لے لیا
اسماعیل راہو

سندھ بھر میں نقل مافیا کے راج کے بعد صوبائی وزیر تعلیم  نے اہم فیصلہ لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو نے نقل اور اپنی جگہ کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے 3 سال پابندی لگانےکا عندیہ دے دیا ہے۔

وزیر تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو نے کہا کہ نقل اور اپنی جگہ کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے تین سال تک پابندی لگانے جا رہے ہیں، ہمیں سندھ میں نقل روکنے کہ لئے مزید سخت فیصلے لینے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ  بچوں کو نقل جیسی بیماری سے بچانا ہوگا جبکہ نقل کروانے والے اساتذہ، والدین اور مافیاز کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔

وزیر جامعات بورڈز کا کہنا تھا کہ سکھر کے امتحانی مراکز میں ایک دن میں طالبعلموں کے خلاف بڑاایکشن کیا گیا جس میں 400سوسے زائد موبائل فون پکڑے گئے۔

Advertisement

اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور رانی پور میں 196 طالبعلم نقل کرتے اور 61فرد کسی اورکی جگہ امتحان دینے پر پکڑے گئے۔

وزیر بورڈز سندھ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں نقل روکنے کے لئے سخت فیصلے کیے ہیں،  ٹیموں کوامتحانی مراکز میں الرٹ کردیا گیا ہے۔

Advertisement
  • Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر