Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ عمران خان کے بڑے بڑے جلسوں سے خوفزدہ ہیں، چوہدری پرویزالہٰی

Now Reading:

یہ عمران خان کے بڑے بڑے جلسوں سے خوفزدہ ہیں، چوہدری پرویزالہٰی
پرویزالہٰی

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ یہ عمران خان کے بڑے بڑے جلسوں سے خوفزدہ ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پولیس والےکیا وہاں ڈاکو مارنےگئے تھے؟ کسی کے گھرمیں گھسیں گے تو لوگ یہی سمجھیں گے کہ ڈاکو آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی گھرمیں گھسے تو کسی کوکیا پتہ وہ چور ہے یا ڈاکو، پولیس کانسٹیبل کے ساتھ وہی ہوا جو ڈاکو کے ساتھ ہوتا ہے، بات کرنے والےعمران خان سے بات کرینگے تو بات آگے بڑھے گی۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پرسب اسلام آباد پہنچیں گے، رانا ثناءاللہ کا ریاست کے اندر ریاست کا بیان موجود ہے، عدالت لگنے پر رانا ثناءاللہ کا بیان پیش کردیا جائے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا سرغنہ اورسب سے بڑا مجرم ہے، گھروں کے دروزاے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی، ان کے اپنے گھروں میں خواتین نہیں ہیں کیا؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری سمیت تمام ملازمین سے حساب لیا جائے گا، کارکنوں کے گھروں میں گھس کرہراساں کیا جا رہا ہے، یہ لوگ جو بو رہے ہیں اسکا حساب لیا جائے گا۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ یہ عمران خان کے بڑے بڑے جلسوں سے خوفزدہ ہیں، شہبازشریف اوراسکے بیٹے نے ظلم کی انتہا کر دی، عمران خان نے آزادی مارچ کا پروگرام بہت پہلے دیا تھا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، ایم پی ایزکے گھروں میں رات گئے چھاپے مارے گئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر