سیلاب سے متاثرہ افغان علاقوں کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے امدادی پیکج روانہ کردیا گیا ہے۔
افغانستان میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم کے احکامات پر پاکستان سے امدادی پیکج متاثرہ علاقوں تک پہنچادیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان میں سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی طرف سے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ پاکستان ائیر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے آج افغانستان پہنچا دی گئی ہے.
Advertisementامدادی اشیاء میں 100 خیمے، 2 ٹن آٹا، 1 ٹن چاول، 450 کلو چینی شامل ہیں.
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) May 7, 2022
امدادی سامان نور خان بیس سے سی ون تھرٹی کی خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔
افغانستان کے لیے پاکستان کے سفیر مسٹر منصور امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر نور خان بیس پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
