Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی مرد گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے ہیں؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Now Reading:

پاکستانی مرد گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے ہیں؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

گوگل نے سال 2022 کے ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز کی فہرست فی الحال جاری نہیں کی ہے جو ممکنہ طور پر دمسبر میں سامنے آئے گی، لیکن 2021 کے ٹریفک میں پاکستانی مردوں نے زیادہ تر کیا سرچ کیا؟ آج ہم آپ کو وہ بتائیں گے۔

یہ فہرستیں کھیلوں، فلموں، ڈراموں اور اینی میٹڈ فلموں سے لے کر مختلف زمروں کا احاطہ کرتی ہیں، جو ملک میں گزشتہ سال کے منفرد رجحانات کے بارے میں ایک دلچسپ بصیرت فراہم کرتی ہیں۔

گزشتہ سال کرکٹ کے بخار نے قوم کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا اور گوگل سرچ کے نتائج پر بھی اسی کا غلبہ رہا۔ 2021 کی سب سے زیادہ سرچز جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز سے متعلق رہیں، جس کے بعد آئی سی سی T20  ورلڈ کپ کے میچز اور پاکستان سپر لیگ کی جھلکیاں ہیں۔

درج ذیل فہرستیں 2021 کے ٹرینڈنگ سرچز کی ہیں۔

کرکٹ کے حوالے سے پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پاکستان سپر لیگ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، T20 ورلڈ کپ، پاکستان بمقابلہ زمبابوے، انڈیا بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا شامل ہیں۔

Advertisement

اس سال کی فلموں اور شوز کی فہرست میں تمام انواع اور طرز کے شوز اور فلمیں شامل ہیں، جس میں Netflix شو ‘Squid Game’ نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔

مقبول پاکستانی ڈرامہ “خدا اور محبت” ٹاپ فلموں اور ٹیلی ویژن شوز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ ہم ٹی وی کا مزاحیہ ڈرامہ “چپکے چپکے” تیسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد ہر پل جیو کا ڈرامہ “رنگ” محل ہے۔

ٹرینڈنگ موویز اور ٹی وی  شوز کی مزید فہرست ملاحظہ کیجئے۔

اسکوئڈ گیم، خدا اور محبت، چپکے چپکے، رنگ محل، رادھے،  بگ باس 15، منی ہائسٹ، ارطغرل، بلیک وڈو، ایٹرنلز اورکورولس عثمان۔

2021 میں پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سرفہرست رہے۔

جیسا کہ اس سال پاکستان میں کرکٹ کا موضوع سب سے زیادہ زیر بحث رہا، جارح بلے باز آصف علی اور بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان نے سرچ انجن پر ٹاپ ایتھلیٹس کی فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر جگہ بنائی۔

Advertisement

ٹرینڈن ایتھلیٹس میں شعیب ملک، آصف علی، فخر زمان، شاہین آفریدی، حسن علی، محمد رضوان، شاداب خان، عابد علی، دانش عزیز، حارث رؤف شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر