Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے دیا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے دیا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے دیا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چاغی میں بلدیاتی الیکشن کے دوران تصادم میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق شخص کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع میر عبدالقدوس بزنجو نے انتخابی عمل کے دوران صوبے کے بعض علاقوں میں پر تشدد واقعات کا نوٹس لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر حکمت عملی کے ذریعہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹیں، کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کریں جبکہ امن بحال رکھنے کے لئے عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

Advertisement

عبدالقدوس بزنجو نے یہ بھی کہا کہ انتخابات صرف آج کے دن ہیں ہم نے تو ہمیشہ ساتھ رہنا ہے، انتخابی امیدوار اپنے حامیوں اور ووٹرز کو پر امن رکھنے کی ذمہ داری ادا کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ ہمارا گھر ہے اور گھر کا ماحول بہتر رکھنا گھر کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر