وزیراعظم، آرمی چیف کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج نے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
#COAS & all ranks of Pak Army express heartfelt condolence on the sad demise of President of UAE,HH, Sheikh Khalifa Bin Zayed Al-Nahyan. “Pak has lost a great friend. May Allah Almighty bless his soul & give strength to bereaved family 2 bear this irreparable loss, Ameen” COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 13, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
Deeply grieved to hear about the passing of HH Sheikh Khalifa bin Zayed Al-Nahyan, President of UAE. UAE has lost a visionary leader & Pakistan a great friend. We send our heartfelt condolences & sympathies to the government & people of the UAE. May Allah rest his soul in peace!
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 13, 2022
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایک قابل رہنما اور پاکستان نے اپنا ایک عظیم دوست کھو دیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میںمتحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
خیال رہے کہ یو اے ای کے صدر اور ابوظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور کی جانب سے ابوظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ وزارت کی جانب سے جاری اعلان میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
