Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکول کی زمین پرتجاوزات؛ کے ایم سی سے ماسٹرپلان کیساتھ تفصیلی رپورٹ بھی طلب

Now Reading:

اسکول کی زمین پرتجاوزات؛ کے ایم سی سے ماسٹرپلان کیساتھ تفصیلی رپورٹ بھی طلب
سندھ ہائیکورٹ

لاپتاشہری کی بازیابی کا کیس؛ تفتیشی افسرسے4ستمبرتک پیشرفت رپورٹ طلب

اسکول کی زمین پر تجاوزات کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی سے آئندہ سماعت پرماسٹر پلان کے ساتھ تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جرمن اسکول اورنگی ٹاون کراچی کی زمین پر تجاوزات کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی ویسٹ کو اسکول کی زمین پر تجاوزات روکنے کا ٹاسک دیے دیا۔

کے ایم سی نے عدالت کو بتایا کہ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے متعلقہ افسرعلیل ہیں اس لیے لے آوٹ پلان پیش نہ کیا جاسکا۔

سماعت کے دوران عدالت نے پوچھا کہ ہزاروں گز زمین اسکول کے لیے مختص کرنے کا مطلب ہے کہ اس اسکول کے لیے خصوصی پلاننگ کی گئی ہوگی؟

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جرمن اسکول کے ٹرسٹیز, ٹرسٹ ڈیڈ اوراسکول کی پلاننگ کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔ ایسا تو نہیں کہ ٹرسٹ فعال نہ رہا ہو اور پورا محلہ زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہو۔

Advertisement

عثمان فاروق ایڈووکٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس زمین پر بڑے اسپتال کے لیے انڈس اسپتال کی انتظامیہ نے کے ایم سی کو پروپوزل دیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ اگر یہ پروپوزل منظورہوجاتا ہے تو اورنگی کے غریب عوام کے لیے بڑی نعمت ہوگا۔

عدالت نے سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کے لیے ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر