
گرمیاں آتے ہی سب خوش ہوجاتے ہیں کیونکہ پھلوں کا بادشاہ آم جو کھانے کو ملتا ہے لیکن کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ رسیلے، میٹھے اور خوشبودار آم کی پہچان کیا ہے؟
درخت پر پکے ہوئے میٹھے عام تھوڑے نرم ہوتے ہیں اور اگر انہیں چھو کر دیکھیں اور ہلکا سا دبائیں تو یہ اندر کی طرف دبنے لگتے ہیں تو یہ ایک خاص نشانی ہے کہ آم میٹھے اور خوشبو دار ہونے کی۔
اس کے علاوہ آم خریدنے سے پہلے اسے ٹہنی والی طرف سے سونگھ کر دیکھیں اگر آپ کو اس میں سے سکون مے، ہلکی ہلکی میٹھی میٹھی خوشبو آرہی ہے تو وہ آم انتہا درجے کا میٹھا ہوگا۔
ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ زیادہ پتلے اور لمبے آم نہ لیں بلکہ موٹے آم لیں کیونکہ اکثر موٹے عام رس سے بھرے ہوتے ہیں۔
وہ آم لیں جو گول مٹول ہو ،جھریوں بھرے چھلکوں والے پھل کو بھی لینے سے گریز کریں کیونکہ ان کا ذائقہ زیادہ اچھا نہیں ہوگا۔
مختلف نسلوں کے آموں کی اپنی ایک پہچان ہوتی ہے اس لیے رنگت سے آم کا میٹھا، خوشبودار یا پھر رسیلا ہونے کا پتا چلانا ناممکن ہے بس آپکو یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ موسم گرما میں کس نسل کا آم مارکیٹ میں آنے والا ہے تو پھر آپ انہی بتائے گئے طریقوں پر عمل کر کے اچھے اور بہترین آم خرید سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News