
رواں سال حج بیت اللہ کے خواہش مند افراد کی حج درخواستیں جمع کرانے کا آج پانچواں اور آخری دن ہے۔
اس حوالے سے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے لیے بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 43 ہزار 554 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق حج 2022ء مہنگا ہونے کے سبب گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال درخواستیں اب تک کم وصول ہوئیں ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے فیصلہ کیا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ حج درخواست کے ساتھ سعودی حکام سے منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفیکیٹ جمع کرانا لازمی ہے جبکہ حج درخواست کے ہمراہ پاسپورٹ، ہیلتھ فٹنس سرٹیفیکٹ، 3 تصاویر، 50 ہزار روپے بطور ٹوکن رقم جمع کرانا بھی لازمی ہے۔
اسکے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کی آسانی کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 ذی القعدہ مقرر ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت حج 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک یا اس سے بڑھنے کے بھی امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ کوویڈ کے بعد پہلی بار بین الاقوامی سطح پر حج انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پاکستان حج 2022 میں 81 ہزار 132 عازمین کا کوٹہ ہے۔
اس کوٹے کے تحت 40 فیصد عازمین سرکاری اسکیم جبکہ 60 فیصد نجی اسکیم کے ذریعے عازم حجاز مقدس ہونگے اور پرائیویٹ طور پر حج 12 لاکھ سے بھی بڑھنے کے امکانات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News