وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے مئی کے آخر تک بی آر ٹی اورنج لائن انفراسٹرکچر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس منعقد ہوا ۔
Sindh CM Syed Murad Ali Shah presiding over a meeting directed Transport dept to complete BRT Orange line infrastructure by end of May – he wants to launch bus service from beginning of June. pic.twitter.com/RTYE6n2Iz9
Advertisement— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) May 10, 2022
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وہ جون کے شروع میں ہی پی آر ٹی اورنج لائن بس سروس شروع کرنا چاہتے ہیں۔
اس مقصد کے کے لئے مراد علی شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بی آر ٹی اورنج لائن انفراسٹرکچر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ انفرااسٹرکچر کا کمپوننٹ 95 فیصد مکمل ہے اور 20 بسوں کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل کو ادائیگی کی جاچکی ہے۔
اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکریٹری ، چیئر مین پی اینڈ ڈی ، سیکریٹری خزانہ ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ ، وزیراعلیٰ سندھ کے اسپیشل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شرایک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
