Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹویٹر، بحران میں غلط معلومات کی ٹویٹس غائب کردے گا

Now Reading:

ٹویٹر، بحران میں غلط معلومات کی ٹویٹس غائب کردے گا

خبردار وہ دن دور نہیں جب ٹویٹر، جنگ یا عالمی وبا کے دوران غلط معلومات پر مبنی ٹویٹ ازخود غائب کردے گا اور لاکھ ٹویٹس کے باوجود وہ دوسروں کی نگاہوں میں نہیں آسکیں گے۔

اس کے علاوہ غلط معلومات پھیلانے والی ٹویٹس ، افواہوں پر مبنی پوسٹس کی بھی بھرپور حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ جمعرات کو ٹویٹر نے باضابطہ طور پر اس کا اعلان بھی کردیا ہے۔

ٹویٹر میں سیفٹی کے سربراہ یویئل روتھ نے کہا ہے کہ ماڈریشن یہ نہیں کہ کس ٹویٹ کو ایسے ہی چھوڑنا ہے اور کسے حذف کرنا ہے۔ بلکہ ہم نے غلط معلومات کا احساس کرتے ہوئے بہت سارے ردِ عمل پر غور کیا ہے جس کا انحصار معلومات کی مضر اثرات پر ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت بالخصوص جن واقعات پر نظر رکھی جائے گی ان میں غلط اور گمراہ کن رپورٹنگ، بے بنیاد الزامات، اسلحہ اور طاقت کا استعمال اور کسی پر ظلم و جبر کی غلط معلومات بھی ہوسکتی ہے۔

ٹویٹر کے مطابق بحران اور غیریقینی کیفیات میں افواہیں اور غلط معلومات تیزی سے پھیلتی ہیں اور لوگ ان کا یقین کرلیتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان عام تصدیق بھی مشکل ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غلط معلومات اور افواہوں پر ایکشن لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر