Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کا دورہ زمبابوے کے لئے اسکواڈز کا اعلان

Now Reading:

افغانستان کا دورہ زمبابوے کے لئے اسکواڈز کا اعلان

افغانستان  نے دورہ زمبابوے کے لئے   ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے اسپنر ضیاء الرحمان اکبر کو زمبابوے میں 4 جون سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے حال ہی میں اعلان کردہ افغانستان کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ  قیس احمد اور مجیب الرحمان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔

گرین افغانستان ون ڈے کپ میں ضیاء الرحمان  نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے ہندوکش اسٹرائیکرز کے لیے 12 کی اوسط سے  14 وکٹیں حاصل کیں۔ قیس، جو وائٹلٹی بلاسٹ کے لیے کینٹ میں شامل ہوں گے، ان کا نام فہرست میں نہیں تھا جبکہ احسان اللہ جنت اور نور احمد کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

گلبدین نائب، جو آخری بار بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کھیلے گئے تھے، ان کو آخری 10 ون ڈے میں صرف 2 وکٹیں لینے کے بعد ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

نور احمد اور تیز گیند باز نجات مسعود ون ڈے کے لیے ریزرو کے طور پر سفر کریں گے۔

Advertisement

افغانستان ٹیم اس ہفتے کے آخر میں زمبابوے کے لیے روانہ ہوگی، سیریز کا آغاز 4 جون سے ہرارے میں ہوگا۔

 ون ڈے سیریز کا شمار ورلڈ کپ سپر لیگ میں کیا جائے گا جہاں افغانستان 9 میچوں میں 7 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ زمبابوے 12 میچوں میں تین جیت کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان کی آخری سیریز بنگلہ دیش کے خلاف تھی جہاں وہ ون ڈے سیریز 2-1 سے ہار گئی تھی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔

افغانستان ون ڈے اسکواڈ:

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمت شاہ (نائب کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، فرید ملک، فضل حق فاروقی، ابراہیم زدران، اکرام علی خیل، محمد نبی، مجیب الرحمان، نجیب اللہ زدران، رحمن اللہ گرباز، راشد خان، ریاض حسن، شاہد اللہ کمال، یامین احمد زئی، ضیاء الرحمن اکبر۔

افغانستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

Advertisement

محمد نبی (کپتان)، نجیب اللہ زدران (نائب کپتان)، افسر زازئی، عظمت اللہ عمرزئی، درویش رسولی، فرید احمد ملک، فضل حق فاروقی، حضرت اللہ زازئی، احسان اللہ جنت، کریم جنت، نجات مسعود، نور احمد، رحمان اللہ گرباز، راشد خان، شرف الدین اشرف، اور عثمان غنی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر