Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاسمیٹک سرجری نے معروف بھارتی اداکارہ کی جان لے لی

Now Reading:

کاسمیٹک سرجری نے معروف بھارتی اداکارہ کی جان لے لی

بھارت کی جنوب مغربی کنڑ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ چیتنا راج سرجری کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

گزشتہ کچھ عرصے سے چیتنا کو وزن میں اضافے جیسے مسئلے کے باعث کیریئر میں دشواریاں پیش آرہی تھیں۔

چیتنا نے 16 مئی کو بنگلورو میں راج جی نگر میں واقع شیٹیز کاسمیٹک سینٹر سے فیٹ فری پلاسٹک سرجری کا فیصلہ کیا لیکن دوران سرجری پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اداکارہ کے پھیپھڑوں میں سیال مادہ جمع ہونے لگا اور وہ چل بسیں۔

تذبذب کی شکار اداکارہ نے اسی لیے والدین کے علم میں لائے بغیر پلاسٹک سرجری کا فیصلہ کیا۔

اینستھیسٹسٹ میلون پلاسٹک سرجری کرنے والے ڈاکٹرز کے ہمراہ چیتنا کو شام ساڑھے 5 بجے کاڈے اسپتال لے کر آئے اور ڈاکٹروں کو دھمکیاں دی کہ مریضہ کو ایسے ٹریٹ کریں کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔

Advertisement

کاڈے اسپتال کے ڈاکٹرزکی جانب سے 45 منٹ تک سی پی آر کی کوشش کرنے کے باوجود چیتنا کی سانسیں بحال نہ ہوئیں۔

آئی سی یو کے ماہر ڈاکٹر سندیپ نے بساویشور نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کو شکایت میں بتایا کہ چیتنا کو شام 6 بج کر 45 منٹ پر مردہ قراردیا گیا تھا جبکہ کاسمیٹک سینٹر کے ڈاکٹرز جانتے تھے کہ چیتنا کا انتقال ہوچکا ہے۔

اداکارہ کی موت کی خبر سن کر چیتنا کے والدین نے ڈاکٹرز پرغفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ کنڑ فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات اور ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی پلاسٹک سرجری کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر