پاکستان کے سُپر اسٹار ہمایوں سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر عید کے موقع پر لی گئیں اپنی تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
ہمایوں سعید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ تصاویر شئیر کیں ہیں جس میں انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ہمایوں سعید نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’واسع چوہدری بولتا ہے کہ تصویریں نہ لگاؤ جبکہ گھر والے کہتے ہیں کہ تصویریں لگاؤ، بندہ اب کرے تو کیا کرے۔‘
ہمایوں سعید کا اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر مزید لکھنا ہے کہ ’چلو عید ہے تو تصویریں لگا ہی دیتے ہیں۔‘

ہمایوں سعید کی اِن تصویروں کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انہیں کمنٹ کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کا سپر ہیرو قرار دے دیا ہے۔
اداکار واسع چوہدری نے بھی ہمایوں کی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’ایسی تصویریں ہوں تو ضرور لگائیں، آپ کو پتا ہے میں کونسی تصویریں نہ لگانے کا کہتا ہوں۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
