Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فیصلہ چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فیصلہ چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فیصلہ چاہتے ہیں اور پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کشمیری رہنما مشعال ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم اس سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جتنی مرضی کوشش کرلے، کشمیری عوام کے جذبے اور آزادی تحریک کو دبا نہیں سکتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر آج تک کسی بھی منفی سرگرمی کا الزام نہیں لگا ہے لیکن بھارت نے دہشت گردی کے جعلی مقدمات بنا کر یاسین ملک پر 19 مئی کو فرد جرم عائد کی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 25 مئی کو سزا سنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی کشمیر کاز کے لئے لازوال قربانیاں ہیں، تہار جیل سے ان کی جاری ہونے والی ویڈیو میں وہ ایک ہی بات بول رہے ہیں کہ انہیں بولنے کی اجازت دی جائے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ یاسین ملک کو فری ٹرائل دینے سے روکا جا رہا ہے، انہیں اپنا کیس لڑنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، عالمی برادری کو بھارت کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے خلاف بھارت میں منظم مہم چلائی جا رہی ہے، مذہبی کارڈ کے ذریعے کشمیریوں کے اندر تقسیم پیدا کرنے کی ناکام اور بھونڈی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے یاسین ملک کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اوچھے ہتکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر