Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوئٹر ایلون مسک کے حوالے نہ کیا جائے ، عدالت میں درخواست دائر

Now Reading:

ٹوئٹر ایلون مسک کے حوالے نہ کیا جائے ، عدالت میں درخواست دائر
ایلون مسک

ٹوئٹر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ ایلون مسک کا اہم اعلان

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور اب ٹوئٹرکے مالک ایلون مسک کا شمار ان افراد میں کیا جاتا ہے جن کا تنازعات کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔

گزشتہ ماہ ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو44 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا تاہم اس معاہدے سے جڑے تنازعات اب بھی ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق تنظیموں کے تحفظات کے بعد امریکی ریاست ڈیلویئرمیں ایلون مسک کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹیسلا کے بانی کو 2025 تک ٹوئٹر کا مکمل کنٹرول نہ دیا جائے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مذکورہ امریکی ریاست کا قانون کسی بھی فرد کوخریدی گئی کمپنی کا فوری انتظام سنبھالنے سے روکتا ہے۔

 ریاست فلوریڈا کے پینشن فنڈ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے فرائض کو درست طریقے سے سرانجام نہیں دیا اور قانونی اخراجات کی تلافی کی۔

Advertisement

 درخواست کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک کو ٹوئٹر کا مکمل انتظام و انصرام دینے کے لیے تین سال کی تاخیر کی جائے جب تک دو تہائی شیئرزان کی ملکیت کے طور پر منظور نہیں ہوجاتے۔

 عدالت میں دائر کی گئی اس درخواست کے بارے میں تاحال ٹوئٹر اورایلون مسک کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے دنیا کے اولین مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو 54 ڈالر 20 سینٹ فی شیئرز کے حساب سے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ مجموعی طور یہ رقم 44 ارب ڈالر بنتی ہے جو کہ دنیا کے کئی ممالک کے سالانہ بجٹ سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کو دنیا میں کسی بھی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سودا بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر