Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ترقی کا سفر جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

Now Reading:

کراچی میں ترقی کا سفر جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں ترقی کا سفر جاری ہے۔

مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے فشر مین چورنگی سے یو ایم ڈی پی 16000 روڈ کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پہاڑی گراؤنڈ میں فیملی پارک اور کرکٹ گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا، انٹرسیکشن 9000 روڈ سے پہاڑی گراؤنڈ کورنگی تک دو رویہ سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی میں متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں، فشر مین چورنگی سے یو ایم ڈی سی تک 2.1 کلومیٹر دو رویہ سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ، اسٹریٹ لائٹس، شجر کاری اور ڈسٹ بنز بھی لگائے جائیں گے اور پارکنگ کی جگہ بھی فراہم کی جارہی ہے، پارکوں کو ماڈرن ڈیزائن کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے جس میں تمام ضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے۔

Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی کے لئے بھر پور کوشش کررہی ہے، گزشتہ ہفتے ابراہیم حیدری میں 4 ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ترقی کا سفر جاری ہے، ماضی میں کراچی کے بہت سے علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی کی یکساں ترقی کے خواہش مند ہیں، کراچی نیبر ہوڈ امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت کراچی کوترقی دینے کے لئے متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر