Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی کا مقصد اداروں کو دباؤ میں ڈال کر یرغمال بنانا ہے، شرجیل میمن

Now Reading:

عمران نیازی کا مقصد اداروں کو دباؤ میں ڈال کر یرغمال بنانا ہے، شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا مقصد اداروں کو دباؤ میں ڈال کر یرغمال بنانا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران خان کے مارچ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی قوم کو یرغمال بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی پاکستان میں نہ پہلے دلچسپی تھی نہ اب ہے، ان کو اپنے اقتدار سے دلچسپی ہے ، جاہتے ہیں کہ اقتدار کی کرسی سے چپٹے رہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ملک میں افراتفری کی سازشیں کر رہے ہیں، ان کا مقصد ریاستی اداروں کو دباؤ میں ڈال کر یرغمال بنانا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ عمران نیازی چاہتے ہیں کہ ان کو قوم پر دوبارہ تھوپا جائے اور ہر بار ان کو پیرا چھوٹ سے اتارا جائے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بتائیں کہ وہ انتخابی اصلاحات سے کیوں بھاگنا چاہتے ہیں، وہ کیوں نہیں چاہتے کہ الیکشن ریفارمز ہوں؟

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ انتخابات ہوں لیکن اس سے قبل الیکشن ریفارمز ہونے چاہیے۔

شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران نیازی اداروں کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں،15 دن پہلے کہتے تھے ادارے نیوٹرل نہیں ہونے چاہئیں ، آج کہتا ہے ادارے نیوٹرل ہونے چاہئیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، کچھ بھی ہو جائے حکومت عمران نیازی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے اور میں صرف تحریک انصاف کے کارکنان کو نہیں بلکہ پوری قوم کودعوت دے رہا ہوں کہ لانگ مارچ میں شرکت کریں۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان چوروں کی موجودگی میں قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہے، اقتدار میں آنے والوں پر کیسز ہیں،  مفرور باہر سے بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے،  چوروں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، یہ قوم کی توہین ہے، ملک کا وزیراعظم ضمانت پر ہے، یہ اقتدارمیں صرف اپنے مقدمات ختم کرنے آئے تھے، اس ملک کے 22 کروڑ عوام کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ اسمبلی تحلیل کریں اورالیکشن کا اعلان کریں اور اداروں نے کہا ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں تو پھرنیوٹرل رہیں، ابھی بتارہا ہوں ،  2 دن پہلے انٹرنیٹ بند کردیا جائے گا جب کہ ہمارے پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر