Advertisement
Advertisement
Advertisement

منکی پاکس، قومی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کردیا

Now Reading:

منکی پاکس، قومی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کردیا
منکی پاکس

دنیا بھر میں منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قومی ادارہ صحت کی جانب سے شہریوں کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک اب تک 92 کیسز کی تصدیق جبکہ 28 مشتبہ کیسز بھی سامنے آگئے ہیں۔

اس حوالے سے قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ یہ وائرس متاثرہ جانور، انسان یا کسی مادہ سے رابطے کے ذریعے منتقل ہوسکتا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت نے تمام قومی و صوبائی ہیلتھ اتھاریٹیز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس معاملے پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پاکس کے مزید کیسز بھی سامنے آسکتے ہیں اور اسی خدشے کے پیش نظر اُن ممالک پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے جہاں ابھی تک یہ بیماری رپورٹ نہیں ہوئی۔

Advertisement

اس بیماری کی شناخت 1958ء میں ایک تحقیق کے دوران ہوئی تھی جب سائنسدانوں کو بندروں کے جسم پر پاکس یعنی دانے نظر آئے تھے اسی لیے اس بیماری کا نام منکی پاکس رکھا گیا تھا۔ یہ ایسا وائرس ہے جو جنگلی جانوروں خصوصاً زمین کھودنے والے چوہوں اور بندروں میں پایا جاتا ہے اور اکثر ان سے انسانوں کو بھی لگ جاتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تک 12 رکن ممالک سے پہلی بار منکی پاکس کے 92 مصدقہ اور 28 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تاریخ میں پہلی بار یہ وائرس افریقی ممالک سے نکل کر دنیا بھر میں پھیلتا نظر آرہا ہے اور اس کی تشخیص ایسے افراد میں بھی ہو رہی ہے جو کبھی افریقی ممالک گئے ہی نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر