
پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کے آج اسلام آباد پہنچنے کےاعلان کے بعد ڈی چوک کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔
ڈی چوک کی طرف آنے والے تمام راستے بھی سیل کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
پاکستان شو بز انڈسٹری کے نامور اداکارہ منیب بٹ نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی حمایت کر دی۔
منیب بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ، جس میں انہوں نے لکھا کہ یقین کریں آپ کر سکتے ہیں اور آپ آدھے راستے پر ہیں انشاء اللہ، پاکستان زندہ باد۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام پر #MarchAgainstImportedGovtکے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا۔
Nation vs Imported Regime !
25 may 2022
Believe you can and you are half way there inshallah Pakistan Zindabad 🇵🇰#MarchAgainstImportedGovt #Islamabad— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) May 25, 2022
واضح رہےکہ اس سے قبل بھی منیب بٹ نے وزیراعظم شہبا ز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے اہم وزراء کی لندن موجودگی پر تنقید کی تھی۔
منیب بٹ کا کہنا تھا کہ پوری کابینہ لندن میں ہے،اس دوران اسٹاک مارکیٹ کریش ہورہی ہے، ڈالر191 پر پہنچ چکا ہے،اسٹیٹ بینک کے پاس 10اعشاریہ 44 ارب کے ذخائر بچے ہیں۔
اداکارنے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ملک میں فنانشل ایمرجنسی کے نفاذ کی ضرورت ہے‘۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News