
شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی جائزحکومت نہیں۔
سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ قائداعظم نے اس ملک کوآزاد بنایا تھا، چند لوگوں نےغلام بنا دیا، کراچی سے خیبرتک لوگوں نےموجودہ حکومت کومسترد کیا۔
انہوں نے کہا کہ چند لوگوں نے سازش میں سہولت کاری کا کردارادا کیا، ڈاکوؤں نے پاکستان اورعوام پرڈاکا ڈالا ہے، 30 ، 30 سال عوام کولوٹ کر بھی ان کے پیٹ نہیں بھرے۔
شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ملکی مفاد پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، کہا گیا عمران خان کی حکومت کوختم کریں ورنہ معاف نہیں کرینگے، ملک پرامپورٹڈ ٹولہ مسلط ہے۔
سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ایک رات واردات اور دوسری رات عوام سڑکوں پرنکلی، اس وقت ملک میں کوئی جائزحکومت نہیں، جن کے پیسے باہر ہوں وہ ملکی مفاد میں فیصلے کیسے کرسکتے ہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News