پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے کہا کہ سری لنکا کے دورے پر تبصرہ قبل از وقت ہے لیکن ہم سری لنکن بورڈ کے ساتھ ہیں۔
میڈیا ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشکل وقت میں سری لنکا کرکٹ کی مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جب بورڈ بدترین معاشی بحران سے نمٹ رہا ہے۔
سمیع الحسن برنی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ پی سی بی نے کسی بھی حالت میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے لیکن فی الحال پاکستان کے سری لنکا کے شیڈول دورے کے امکان پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں گزشتہ چند ہفتوں سے سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، احتجاج کر رہے ہیں اور ملک میں افراتفری کی کیفیت ہے۔
برنی نے کہا کہ سری لنکن بورڈ کے ساتھ ہمارے بہت مضبوط تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں دورے کشیدہ حالات میں ہوئے، پاکستان نے مشکل حالات کے باوجود وہاں کھیلنے سے انکار نہیں کیا، سری لنکا نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔
برنی نے جولائی اور اگست میں سیریز کی منسوخی سے بچنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
برنی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنے حالات کو دیکھتے ہوئے ہوم گراؤنڈ یا نیوٹرل وینیو جو فیصلہ کرے گا اسے قبول کیا جائے گا.
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ون ڈے لیگ کو دورے سے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان دو ٹیسٹ میچوں میں حصہ لے گا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور پھر اگست میں ایشیا کپ کے لیے تیار ہو جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور اس نے اپنے دورے پر حتمی کال نہیں کی ہے۔
سری لنکا میں توانائی کے بحران کے باعث ڈے نائٹ میچز کا منعقد کیا جانا فی الحال ناممکن ہے، ایشین کرکٹ کاؤنسل اور بی سی سی آئی نے اپنے تحفظات سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھیج دیئے ہیں۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں متحدہ عرب امارات ایشیا کپ کا بیک اپ مقام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
