انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولراسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کو واپس بلا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹورٹ براڈ اور جیمزز اینڈرسن کو کیریبین کے حالیہ دورے سےٹیم سے باہر رکھا گیا تھا، تین میچز کی مہم میں انگلینڈ کی 1-0 سے شکست کے باعث وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں سب سے نیچے ہیں۔
اب اس جوڑی کو 13 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈز میں 2 جون سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کاحصہ ہیں جبکہ اسٹار بلے باز جو روٹ نے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔
انگلینڈ نے پہلی بار یارکشائر کے بلے باز ہیری بروک اور ڈرہم کے تیز گیند باز میتھیو پوٹس کو طلب کیا ہے، بروک کو انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کی مسلسل ناکامیوں کے بعد موقع ملا ہے۔
وہ اس سیزن میں یارک شائر کے لیے اچھی فارم میں ہیں، انہوں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے فرسٹ ڈویژن میں 151.60 کی اوسط سے 758 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے تیز گیند بازوں میں انجری کے بحران کے بعد میتھیو پوٹس کو موقع دیا گیا ہے جبکہ ثاقب محمود، میتھیو فشر، جوفرا آرچر، مارک ووڈ، اولی اسٹون اور اولی رابنسن کو باہر کر دیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے اسکواڈ میں بین اسٹوکس (کپتان)، الیکس لیز، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، بین فوکس، کریگ اوورٹن، اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن، جیک لیچ اور میتھیو پوٹس شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
