Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداروں کیخلاف عمران خان کا بیان قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی ناکام کوشش ہے، آصف زرداری

Now Reading:

اداروں کیخلاف عمران خان کا بیان قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی ناکام کوشش ہے، آصف زرداری
قومی سلامتی

سابق صدر  آصف علی رزداری نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف عمران خان کا بیان قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی ناکام کوشش ہے۔

آصف علی زرداری نے عمران خان کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کی پرزور مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد باؤلے پن کا شکار ہوکر عمران نہ صرف فوج کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے بلکہ وہ آئین کو پامال کرنے پر بھی تلا ہوا ہے۔

انہوں نے کہ یہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کے ہاتھوں ایک آئینی عمل کے ذریعے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران ذہنی توازن کھو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کو غداری کے طعنے دینے والا عمران نیازی خود میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی ناکام کوشش میں لگا ہے، اس کا خمیازہ اسے خود بھگتنا ہوگا۔

Advertisement

 آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن کیسز اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے، سزا سے بچنے کے لئے وہ قومی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لالچ میں عمران نیازی تمام حدیں پار کرتا ہوا جس نہج پر جا رہا ہے وہ ملک کو ایک مرتبہ پھر دولخت کرنے کی سازش لگتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خود جلسوں میں جھوٹ پر مبنی سازشی بیانیے کے ذریعے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرسی کی خاطر نفرت پھیلا کر نہ صرف پاکستان کا نقصان کر رہا ہے بلکہ قومی اداروں کا بھی نقصان کر رہا ہے، انہی حرکتوں کی وجہ سے پچھلے پونے چار سال میں ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے کی جانب گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے اور متنازع بنانے کی کوشش ملک سے کھلواڑ کے مترادف ہے، پاک فوج نہ صرف پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ آئین اور جمہوریت کا تحفظ بھی اس کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر