غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو ازسرنو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 13 مئی کو جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں سندھ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول خلاف جی ڈی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل جی ڈی اے نے کہا کہ ہفتے کے روزعدالت کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کی اطلاع ملی۔ نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی، مہلت دی جائے۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان حکومت سندھ نے کرنا ہے۔ صوبائی حکومت کے اعلان کردہ شیڈول پر الیکشن کمیشن عمل درآمد کرنے کا پابند ہے۔
جی ڈی اے کی جانب سے وکیل نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ انتخابی شیڈول پرعملدرآمد سے روکا جائے۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو سندھ ڈیموکریٹک الائنس نے چیلنج کررکھا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
سماعت کے دوران وکیل تحریک انصاف نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن مشاورت کے بغیر ہی انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے بھی بلدیاتی انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔
تحریک انصاف کی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 13 اپریل کو جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن غیر قانونی غیرآئینی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
