Advertisement
Advertisement
Advertisement

فوڈ سیکیورٹی اب دنیا بھر کا مسلہ بن چکا ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

فوڈ سیکیورٹی اب دنیا بھر کا مسلہ بن چکا ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فوڈ سیکیورٹی صرف پاکستان کا نہیں اب دنیا بھر کا مسئلہ بن چکا ہے۔

نیویارک مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کے مسائل ہیں جس کی وجہ سے گندم کی پیداور میں کمی ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے اقدامات کریں گے اور کسانوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریڈ ہماری خٓرجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے اور اسی کے تحت جہاں سے اچھا سودا ہوگا وہاں سے گندم منگوائیں گے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا میں غذائی عدم تحفظ اور تنازعات کی بنیادی وجوہات کو دور کرنے کے لیے قائدانہ کردار ادا کریں۔

Advertisement

دورہ روس پر وزیر خارجہ کا بیان:

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتاہوں کہ انہوں نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس دورے میں کئی ملکوں سے باہمی تجارت پر بات ہوئی ہے جبکہ اطالوی وزیر خارجہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پر بات چیت کی گئی ہے۔

افغان امریکہ تعلقات:

افغانستان میں انسانی بحران پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک کے 95 فیصد لوگ براہ راست تنازعات کے نتیجے میں غربت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے افغان حکومت سے معاہدے کئے، افغان حکومت نے وعدہ کیا کہ وہ اپنی  سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرافغانستان حکومت ناکام ہوگئی اندازہ لگائیں کیا ہوگا، کیا عالمی برادری انتہائی خطرناک مسلئلے سے نمٹ سکے گی؟

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغناستان کو پھر تنہا چھوڑا تو انسانی بحران سمیت کئی المیے جنم لیں گے، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر پاکستان میں یکسوئی ہے اور ان کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی تنازعات کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال:

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کاحق ہے کہ احتجاج کرے، اپنی سیاست کرے لیکن عمران خان انتہاپسندی کی سیاست کی طرف بڑھ رہےہیں اور انتہا پسندی سے لڑنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جمہوری، پارلیمانی اور آئینی سیاست نہیں کررہے ہیں، وہ اداروں اور سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات لگارہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کوذمہ داراپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے ورنہ انہیں سوالات کاجواب دینا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر