Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈین پریمئیر لیگ کی تاریخ کا سیاہ دن

Now Reading:

انڈین پریمئیر لیگ کی تاریخ کا سیاہ دن

دنیا کی امیر ترین لیگ انڈین پریمئیر لیگ کے لئے آج 16 مئی کا دن سیاہ دن کے طور پر جانا جاتا ہے جب نو سال قبل میچ فکسنگ نے اسے داغ دار کیا تھا۔

اس لیگ میں دنیا کے عظیم کھلاڑی کھیلتے رہے ہیں، جس میں کئی تو اپنی اپنی قومی ٹیم کے کپتان بھی شامل ہیں۔

اس لیگ پر 9 سال پہلے 2014 میں میچ فکسنگ کا داغ لگا تھا۔ اتنا ہی نہیں، فکسنگ کے الزام میں بھارت کے 3 کرکٹروں کو گرفتار کو گرفتار تک کیا گیا، جن میں اس وقت کے اسٹار تیز گیند باز ایس شری سنتھ بھی شامل تھے۔

یوں تو اس لیگ میں متعدد مرتبہ مشکوک غیر قانونی سرگرمیاں جاری رہی ہیں مگر بھارت ہمیشہ اپنے اس کماؤ پوت کو بچانے کی کوشش کرتا رہا ہے، حالانکہ اس لیگ میں بعض فرنچائزرز اور ان کے مالکان پر بھی فکسنگ کے الزامات لگے ہیں۔

 آج کے دن کی مناسبت سے اسے لیگ کا کالا دیوس بھی کہا جاسکتا ہے۔

Advertisement

آئی پی ایل کے چھٹے سیزن میں فکسنگ کا بھوت نظر آیا اور کئی کھلاڑیوں پر اس میں شامل ہونے کے الزام لگے۔

نو سال قبل آج ہی کے دن سابق چمپئن راجستھان رائلس کے 3 کھلاڑیوں ایس شری سنتھ، انکت چوہان اور اجیت چندیلا کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

اس کے علاوہ بی سی سی آئی کے سابق صدر اور چنئی سپرکنگس کے مالک این شری نواسن کے داماد گروناتھ میپن پر بھی دھوکہ دہی کے الزام لگے۔ اسی کے سبب شری نواسن پر بھی عہدہ چھوڑنے کا دباؤ بن گیا تھا۔

شری سنت سمیت ان تینوں کھلاڑیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر اترے اور کافی جگہ احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ تب لوگوں کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو وہ مذہب کی طرح مانتے ہیں اور ایسے میں کرکٹ کو بچانا چاہئے۔

کئی کرکٹ مداحوں نے آئی پی ایل پر ہی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ حالانکہ لیگ تو لگتی رہی، لیکن راجستھان رائلز پر 2 سال کی پابندی لگا دی گئی۔
اس کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی ٹیم چنئی سپرکنگس پر بھی 2 سال کی پابندی لگی۔ آئی پی ایل میں فکسنگ کے سبب بی سی سی آئی نے گرفتار ہوئے تینوں کھلاڑیوں پر بڑی کارروائی کی اور ان پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔

Advertisement

اس پابندی کے سبب ان کا کیریئر برباد ہوگیا اور پھر کبھی یہ کھلاڑی قومی ٹیم میں کھیل نہیں پائے۔

شری سنتھ نے حالانکہ لمبی قانونی لڑائی لڑی۔ وہ کرکٹ کے میدان پر واپسی میں کامیاب تو رہے، لیکن ان کا بھارتی ٹیم میں واپسی کا خواب ادھورا ہی رہا۔

شری سنتھ کیرلا کے لئے وجے ہزارے ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں کھیلے، لیکن انکت چوہان اور چندیلا کا کیریئر چوپٹ ہوگیا۔ عدالت نے ان دونوں کو بعد میں کلین چٹ تو دی، لیکن بی سی سی آئی نے ان پر لگی پابندی کو نہیں ہٹائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہوگی، پی سی بی کا اعلان
یو ایس اوپن کا ٹائٹل ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کے نام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر