Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار کھیل اور ایپ

Now Reading:

تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار کھیل اور ایپ

سگریٹ نوشی کے عادی افراد کو بری لت سےآزاد کرانے والا ایک گیم بنایا گیا ہے جو رقم کی ترغیب سے لوگوں کی مدد کرتا ہے اور اسی سے وابستہ ایک ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔

امریکی شہر مینی پولس میں واقع ہینی پِن ہیلتھ کیئر نے اس گیم کی آزمائش شروع کردی ہے۔ گیم کا نام ’کوائٹ بیٹ‘ جسے ہم سگریٹ چھوڑے کی شرط کہہ سکتے ہیں۔

گیم کےمطابق سگریٹ نوشی کے عادی افراد خود سے سگریٹ چھوڑنے کی شرط لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ چار ہفتے تک سگریٹ نہیں پیئیں گے، یہ تیس ڈالر آن لائن موجود ایک مجازی پیالے یا کاسے میں چلے جاتے ہیں۔ اس کے بعد شریک کھلاڑیوں کو سانس میں تمباکو نوشی کے اجزا معلوم کرنے والا ایک آلہ مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ بریتھ ٹٰیسٹر فوری طور پرسانس کی بدولت تمباکو نوشی کو پکڑ لیتا ہے۔

اس طرح سگریٹ چھوڑنے والی کی روزانہ کیفیت ایپ کی بدولت ڈاکٹروں کو ملتی رہتی ہے۔ چار ہفتے بعد سگریٹ نوش افراد کو نہ صرف انعام ملتا ہے بلکہ تیس ڈالر کی دوگنی رقم بطور انعام دی جاتی ہے۔ اس میں مقابلے کا رحجان ہوتا ہے اور آپ کے سماجی دوست بھی شامل ہوتے ہیں جو آپ کو سگریٹ ترک کرنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں۔

اس گیم اور ایپ کی مزید آزمائش کے لیے گیارہ لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ابتدائی آزمائش میں اس کے بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر