Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی بحران،آسٹریلوی کھلاڑیوں کا سری لنکا کے دورے پر تشویش کا اظہار

Now Reading:

سیاسی بحران،آسٹریلوی کھلاڑیوں کا سری لنکا کے دورے پر تشویش کا اظہار

سری لنکا میں سیاسی بحران  کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑیوں  نے سری لنکا کے دورے پر تشویش کا اظہار  کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلوی کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ آسٹریلیا کے اسکواڈ نے معاشی بحران کی وجہ سے اپنے آئندہ دورہ سری لنکا کے بارے میں اخلاقی خدشات کا اظہار کیا ہے لیکن وہ اس دورے کو آگے بڑھانے کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر ہمارے کھلاڑی کرکٹ کھیلنا جاری رکھنا چاہتے ہیں اور  دورے کے انتظامات اور منصوبہ بندی کے بارے میں  کرکٹ آسٹریلیا سے ہدایت، رہنمائی اور مشورہ لیں گے۔

آسٹریلیا نے جون اور جولائی میں سات ہفتوں کے دورے کے لیے تین مضبوط اسکواڈز کا اعلان کیا ہے، جس میں ایک ٹی ٹوئنٹی سیریز، پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے ساتھ ساتھ گال میں دو ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔

سری لنکا 1948 میں آزادی کے بعد سے اپنے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، غیر ملکی زرمبادلہ کی شدید قلت نے درآمدات میں شدید کمی کی ہے، بشمول ایندھن اور ادویات جیسی ضروری اشیاء۔

Advertisement

واضح رہے کہ مارچ کے آخر سے ملک بھر میں مظاہروں نے ہلچل مچا دی اور دو ہفتے قبل کولمبو میں حکومت کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں مزید واقعات رونما ہوئے تھے جن میں 9 افراد ہلاک اور تقریباً 300 زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر