Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکار جاں بحق

Now Reading:

ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکار جاں بحق
پولیس اہلکار

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک پولیس اہلکار گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل کمال احمد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما کی گرفتاری کے لیے ماڈل ٹاؤن سی بلاک میں واقع رہائش گاہ پر پولیس ٹیم کے چھاپے کے دوران ہلاک ہوگئے۔

اس حوالے سے ڈی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ساجد نامی پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر کی چھت سے فائر کیا گیا جو کمال احمد کی چھاتی میں لگا، کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکا۔

انہوں نے بتایا کہ فائر کرنے والے کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا گیا ہے جس دوران گرفتاریاں عمل میں آئیں ہیں۔

 گرفتار ملزموں میں عکرمہ اور والد ساجد شامل ہیں تاہم ملزم کی شناخت فورانزک اور تفتیش کے بعد کی جائیگی۔

Advertisement

خیال رہے کہ پولیس کانسٹیبل ماڈل ٹاؤن میں تعینات تھا اور گزشتہ 15 سال سے اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔

اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شدید برہمی کا اظہار اور مذمت کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ گالیاں برسانے والوں نے گولیاں برسانا شروع کردی ہیں، بے گناہ پولیس اہلکار کمال احمد کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشتگرد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں، پرامن مارچ چاہتے ہی نہیں تھے۔ ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانات کرنے والوں سے بلکل حساب لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر