Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں اومیکرون کے نئے ویرئینٹ کا پہلا مریض سامنے آ گیا

Now Reading:

بھارت میں اومیکرون کے نئے ویرئینٹ کا پہلا مریض سامنے آ گیا

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں عالمی وباء اومیکرون کے نئے ویرئینٹ بی اے کا پہلا مریض سامنے آ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے کل بتایا کہ مہاراشٹر میں اومیکرون کے سب ویرئینٹ کی 5 اقسام ظاہر ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کے اہلکار نے مزید کہا کہ ان سب میں صرف ہلکی علامات تھیں اور ان کا علاج گھر پر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اومیکرون کا نیا ویرئینٹ جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے کچھ حصوں میں پایا گیا تھا، لیکن بھارت میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اومیکرون کی نئی اقسام کی ترتیب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی طرف سے کی گئی تھی، اور اس کی کھوج کی تصدیق فرید آباد میں انڈین بائیولوجیکل ڈیٹا سینٹر نے کی ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک اس نئے ویرئینٹ سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 7 ہے جن کا تعلق پونا سے ہے۔

مہاراشٹر کے محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ مریض میں چار مرد اور تین خواتین شامل ہیں ، چار مریضوں کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے، دو کی 20-40 کے درمیان ہے جبکہ ایک 9 سال کا بچہ بھی اس ویرئینٹ سے متاثر ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق تمام 6 افراد ویکسین کو دونوں ڈوز لگوا چکے ہیں جبکہ ایک نے بوسٹر ڈوز بھی لگوائی ہے، تاہم بچے کی ویکسینیشن نہیں ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام متاثرہ افراد میں نئے ویرئینٹ کی ہلکی علامات ہیں اور انہیں گھر پر ہی آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے اہلکار کا کہنا تھا کہ مریضوں  کے نمونے 4 سے 18 مئی کے درمیان لیے گئے تھے۔

اہلکار کے مطابق ان میں سے دو نے جنوبی افریقہ اور بیلجیم کا سفر کیا تھا، جب کہ تین نے کیرالہ اور کرناٹک کا سفر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر دو مریضوں کی کوئی حالیہ سفری تاریخ نہیں تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر