وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی کے چیئرمین وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ہوں گے جب کہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر مواصلات اسعد محمود اور وفاقی وزیر شازیہ مری شامل ہوں گے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اسرار ترین، سینیٹر فیصل سبزواری اور آغا حسن بلوچ بھی کمیٹی میں شامل ہیں جب کہ کمیٹی سینئر قانون دانوں، انسانی حقوق کے نمائندوں اور کسی بھی متعلقہ شخص سے معاونت حاصل کر سکتی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں سے متعلق پالیسی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کابینہ نے رواں ماہ 24 مئی کو کیا تھا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات پر بحث کے بعد جبری گمشدگیوں کے حوالے سے پالیسی طے کی جائے گی اور فیصلے کیے جائیں گے جب کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی اپنی رپورٹ غور کے لیے کابینہ کو بھجوائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
