
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست میں تلخی، گنڈا گردی اور عدم برداشت کی بنیاد ڈالی ہے۔
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے جھوٹ پر مبنی امریکا دشمن بیانیے پر اتنا زور دیا ہے کہ ان کے ورکر بھی گمراہ ہو کئے ہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نےکہا کہ عمران خان 1997 میں امریکا کے شھر لاس اینجلس کی سپیریر کورٹ سے جو کیس ہارے تھے یہ وہ تلخی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران کو اگر عوام کا احترام ہوتا تو یہ آج پارلیامینٹ نہ چھوڑتے لیکن یہ عمرانی ٹولہ اقتدار جاتے ہی انتشاری ٹولہ بن گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست میں تلخی، گنڈا گردی اور عدم برداشت کی بنیاد ڈالی ہے ، سیاسی رہنما اپنے کارکنوں کی سیاسی پرورش کرتے ہیں تاکہ سیاسی کارکن اور کرمنل میں فرق نظر آئے۔
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ سیاسی پرورش تھی کہ ذوالفقار بھٹو اورمحترمہ بینظیر بھٹو شھید ہو گئے لیکن کارکن سیاسی راستہ نہ بھٹکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News